پٹنہ،9؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار اسمبلی کی 243 میں سے 71 سیٹوں پر پہلے مرحلہ میں 28 اکتوبر کو ہونے والے انتخاب کے لیے کل 1357 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا۔ ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق پہلے مرحلہ کے انتخاب والی اسمبلی کی 71 سیٹوں کے لیے یکم اکتوبر سے 08 اکتوبر تک کل 1357 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا ۔ نامزد پرچوں کی آج جانچ ہورہی ہے اور 12 اکتوبر تک امیدوار اپنے نام واپس لے سکیں گے۔
ریاست کے جن 71 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے میں انتخاب ہونا ہے ان میں کہلگاؤں، سلطان گنج، امر پور، دھوریا، (محفوظ)، بانکا، کٹوریا (محفوظ)، بیلہر، تارا پور، مونگیر، جمال پور، سورج گڑھا، لکھی سرائے، شیخ پورا، بر بیگھا، مکامہ، باڑھ، مسوڑھی (محفوظ)، پالی گنج، بکرم، سندیش، برہرا، آرہ، اگیاﺅں (محفوظ)، تراری، جگدیش پور، شاہ پور، برہم پور، بکسر، ڈمراﺅں، راجپور (محفوظ)، رام گڑھ، موہنیاں(محفوظ)، بھبھوا، چین پور، چیناری (محفوظ) سہسرام، کر گہر، دینارا، نوکھا، ڈہری، کاراکاٹ، ارول، کرتھا، جہان آباد، گھوسی، مخدوم پور (محفوظ)، گوہ، اوبرا، نبی نگر، کٹنبا (محفوظ)، اورنگ آباد، رفیع گنج، گروا، شیر گھاٹی، اما م گنج (محفوظ)، بارہ چٹی (محفوظ)، بودھ گیا، گیا شہر، ٹیکاری، بیلا گنج، اتری، وزیر گنج، رجولی (محفوظ)، ہسوا، نوادہ، گوند پور، وارسلی گنج، سکندرا(محفوظ)، جموئی، جھاجھا اور چکائی شامل ہیں۔
غور طلب ہے کہ بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے تین مراحل میں 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ 10 نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور انتخابی عمل 12 نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔ بہا راسمبلی کی موجودہ مدت کار 29 نومبر 2020 کو ختم ہورہی ہے۔